قوم افواج کیساتھ ، ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے :حنیف عباسی

قوم افواج کیساتھ ، ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے :حنیف عباسی

بانی پی ٹی آئی کے بیانات قومی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ، پریس کانفرنس بہادر فوج نے 9مئی کو دشمن کے عزائم خاک میں ملائے ، انجینئر قمر الاسلام

 راولپنڈی(نیوز رپورٹر ، خبر نگار )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات اور اقدامات کے ذریعے قومی سلامتی اور ریاستیاستحکام کو دانستہ طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں ، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ ملکی مفاد، قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف ہے اور وہ اپنے طرزِ عمل سے ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ایک خطرناک مہم کا حصہ ہیں ،حنیف عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے تمام شواہد اداروں کے پاس موجود ہیں اور ملوث افراد کو بلاوجہ ای سی ایل پر نہیں ڈالا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام اور اراکینِ پنجاب اسمبلی چودھری نعیم اعجاز اور چودھری عمران الیاس نے راولپنڈی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلح افواج کی تنظیمِ نو اور نئے عہدے پر تعیناتی پر سپہ سالار کو مبارکباد پیش کی۔انجینئر قمر الاسلام نے کہا کہ خطۂ پوٹھوار غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے ۔ ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ قوم کو مایوس نہیں کیا اور 9 مئی کو دشمن کے عزائم خاک میں ملائے ، چودھری نعیم اعجاز نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے حالات واضح کر د ئیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال حکومت میں دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی ایسے عناصر کا احتساب کرنا چا ہئے جو انتشار پھیلاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں