فیلڈ مارشل کی سی ڈی ایف تعیناتی سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا:حافظ عبدالکریم

فیلڈ مارشل کی سی ڈی ایف تعیناتی سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا:حافظ عبدالکریم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بنائے جانے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے مضبوط مستقبل کی علامت ثابت ہوگا۔

اس فیصلے سے ملکی دفاعی صلاحیت مزید موثرہو گی۔ حافظ عبدالکریم نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت سے پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن بھارت کو اس انداز میں پچھاڑا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی۔ ان کی نئی ذمہ داری دفاعی نظام کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں