عدلیہ بین المذاہب ہم آہنگی و برابری کیلئے پرعزم :چیف جسٹس

عدلیہ بین المذاہب ہم آہنگی و برابری کیلئے پرعزم :چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں کرسمس کی تقریب ،جسٹس یحیی آفریدی نے مبارکباد دی چیف جسٹس، دیگر جج صاحبان نے مسیحی ملازمین و سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی، برابری، مذہبی آزادی اور انسانی وقار آئینِ پاکستان کے بنیادی اصول ہیں جن کے تحفظ اور فروغ کیلئے عدلیہ پرعزم ہے ، سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے مسیحی برادری  کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ادارے کی خدمت میں ان کے کردار اور محنت کو سراہا۔

سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں چیف جسٹس، دیگر معزز جج صاحبان اور صدرسپریم کورٹ بار نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین و سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔ یہ تقریب اس بات کی عکاس ہے کہ سپریم کورٹ ملک میں ثقافتی اور مذہبی تنوع کے فروغ کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے جو پاکستان کے بنیادی اصولوں ،برداشت، یکجہتی اور وحدت سے ہم آہنگ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں