ہر کام غصے کا نہیں ہوتا

ہر کام غصے کا نہیں ہوتا

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزرا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے ؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9مئی اور 20جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے ، نہ ان کے پاس کوئی انتخابی نشان ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے ؟۔ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں