پاکستان اوربرطانیہ سیریس ایشو پر مجرموں کی حوالگی کا حل نکال سکتے ہیں:برطانوی وزیر

پاکستان اوربرطانیہ سیریس ایشو  پر مجرموں کی حوالگی کا حل  نکال سکتے ہیں:برطانوی وزیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے بارے میں کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

کریمینل ججمنٹ اورسیریس ایشو پر قانون توڑنے والوں کے خلاف پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر مل کر حل نکال سکتے ہیں۔انہوں نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ برطانوی حکومت مڈل ایسٹ کیلئے امدادی رقم کو پاؤنڈ ٹو پاؤنڈ میچ کرے گی، فلسطین کو ملک تسلیم کرنا بہت ضروری تھا، لندن میں فلسطینی سفارتخانے میں فلسطینی پرچم لہرانا اعزاز ہے ، برطانیہ غزہ میں مکمل اور ہمیشہ کیلئے جنگ بندی کا حامی ہے ۔ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تمام معاملات اور ایشو زپر مکمل رابطے میں رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں