لاہور کی رجسٹری برانچز کرپشن میں پہلے نمبر پر آگئیں

لاہور کی رجسٹری برانچز کرپشن میں پہلے نمبر پر آگئیں

دستبرداری نامہ کے ذریعے ملازمین نے 42 کروڑ 66 لاکھ کا نقصان پہنچایا نشتر ٹائون میں 193 دستبرداری ناموں کو پاس کیا گیا ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

لاہور (عمران اکبر)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں رجسٹری برانچز میں کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آ گیا۔ لاہور کی رجسٹری برانچز دستبرداری نامے کی بنیاد پر کرپشن کرنے میں پہلے نمبر پر آ گئیں ۔لاہور کے دو ٹائونز کی رجسٹری برانچز نے کرپشن میں پورے صوبے کو پیچھے چھوڑ دیا،دستبرداری نامہ کے ذریعے رجسٹری برانچز کے ملازمین نے 42کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان پہنچایا۔لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، چنیوٹ اور راولپنڈی کے سب رجسٹرارز نے کرپشن کی ،رجسٹری برانچ کے کرپٹ ملازمین نے ملی بھگت کرکے 406دستبرداری  نامے کی مد میں ٹیکس چوری کی ،مینوئل رجسٹری میں کرپشن کرنے والا لاہور کا نشتر ٹائون اس کرپشن میں بھی سب سے بازی لے گیا،نشتر ٹائون کی رجسٹری برانچ میں 193 دستبرداری ناموں کو پاس کیا گیا ،193 دستبرداری ناموں کو پاس کرتے ہوئے نشتر ٹائون سب رجسٹرار نے قومی خزانے کو 29 کروڑ 67 لاکھ 81 ہزار 669 روپے کا نقصان پہنچایا،عزیز بھٹی ٹائون کی رجسٹری برانچ کے ملازمین نے 57 کیسز میں 87 لاکھ 53 ہزار 296 روپے کا نقصان پہنچایا ،سب رجسٹرار فیروزوالا نے 37 کیسز میں قومی خزانے کو 37 لاکھ 36 ہزار، سب رجسٹرار راولپنڈی نے 10 کیسز میں 42 لاکھ 69 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ،سب رجسٹرار چنیوٹ نے 62 کیسز میں 7 کروڑ 98 لاکھ 73 ہزار 482 روپے کا نقصان پہنچایا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں