میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو مقررہ سے زائد فیس واپس کرنیکا حکم

 میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو مقررہ سے زائد فیس واپس کرنیکا حکم

پی ایم ڈی سی کا 18لاکھ سے زیادہ فیس وصولی پر کالجز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو مقررہ فیس کے خلاف مقدمات واپس لینے کی بھی ہدایت

اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 18لاکھ سے زیادہ فیس وصول کرنے والے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ایم ڈی سی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی ہدایت پر نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کمیٹی میں تسلیم کردہ فیصلہ کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز 18لاکھ روپے سے زیادہ فیس وصول نہیں کریں گے ، اس سے زیادہ وصول کرنے والے کالجز فوری طور پر اضافی رقم طلبہ کو واپس کریں، پی ایم ڈی سی نے مقرر کردہ فیس کے خلاف عدالت جانے والے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو مقدمات واپس لینے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ پی ایم ڈی سی کے امور کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کا گزشتہ ہفتے پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں