بھارتی پشت پناہی میں دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ

بھارتی پشت پناہی میں دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ

عثمان ہادی کی شہادت کے صرف دو دن بعد ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ ’’را‘‘ کے مبینہ کردار پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ، عالمی برادری کو توجہ دینا ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھار ت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی نے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرات سے دو چار کردیا ۔اکھنڈ بھارت کے انتہا پسند نظریے اور ہمسایہ ممالک میں مسلسل مداخلت نے خطے میں عدم استحکام پیدا کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کی زد میں رہنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر بھی سرحد پار دہشت گردی اور خطے میں انتشار پھیلانے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کے مبینہ کردار پر بھی سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی رہنما عثمان ہادی کی شہادت کے صرف دو دن بعد ایک اور نوجوان سیاسی رہنما محمد مطالب شیکدر کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی جریدے کے مطابق محمد مطالب کو قریب سے سر پر گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ کے زیرِ اثر پرتشدد اور توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کے امن کے لئے مستقل خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں