مسئلے کا حل ٹیبل پر ہی نکلنا ہے فی الحال خاموشی بہتر :عمیر نیازی

 مسئلے کا حل ٹیبل پر ہی نکلنا ہے  فی الحال خاموشی بہتر :عمیر نیازی

راولپنڈی(خبر نگار )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل ٹیبل پر ہی نکلنا ہے فی الحال خاموشی بہتر ہے ،باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے مذاکرات کا موسم ہی نہیں ہے ، مذاکرات پر پارٹی پوزیشن مختلف ہے ۔

اچکزئی صاحب کی پوزیشن کو سمجھنا چا ہئے ، داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگومیں رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے حالیہ کانفرنس میں اپنی بات کو بانی کی ملاقات سے مشروط کیا ہے ،اچکزئی صاحب وزیراعظم کی آفر کو ریسپانڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب تک انکی ملاقات نہ ہو،مذاکرات پرپارٹی پوزیشن مختلف ہے ۔ اچکزئی بنیادی طور پر پی ٹی آئی کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں جب تک اچکزئی صاحب اپنی حدود کا تعین نہیں کرینگے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں تب تک انکے لئے مشکل ہے ۔پارٹی کے اندر پیجز بہت ہوتے ہیں کتاب بانی پی ٹی آئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں