پڈعیدن:کپلنگ ٹوٹنے سے رحمان بابا ایکسپریس 2حصوں میں تقسیم

پڈعیدن:کپلنگ ٹوٹنے سے رحمان بابا ایکسپریس 2حصوں میں تقسیم

پڈعیدن(نمائندہ دنیا )پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کا باندھی ریلوے اسٹیشن پر کپلنگ راڈ ٹوٹ گیا، جس سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

 اے ایس ایم کی اطلاع پر ٹرین کے اگلے حصے کو ایمرجنسی حالت میں روکا گیا، حادثے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ریسکیو ٹیم کو طلب کر کے مرمتی کام کے بعد ٹرین کو کراچی کے لئے روانہ کیا گیا، ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں