عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ آج اسلام آباد سے شروع

عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ آج اسلام آباد سے شروع

تربیتی پروگرامز مرحلہ وار تحصیل سطح پر فروری تک جاری رہیں گے اطلاع موبائل ایپ’’پاک حج2026‘‘اور SMS کے ذریعے کی جارہی

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ آج یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے ،تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ’’ پاک حج2026‘‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے ،شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں ۔ 2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر، 4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ ، 5 جنوری کو آزاد کشمیر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا ، چھ جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) ،7 جنوری عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا۔ یہ پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں