سعودی کابینہ :پاکستان سے توانائی شعبے میں تعاون کے ایم او یو کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کو اجلاس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر ملکوں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔