افغانستان عالمی تنہائی کا شکار،جاپان میں بھی افغان سفارتخانہ بند
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان عالمی تنہائی کا شکار، جاپان نے بھی افغان سفارت خانہ بند کر دیا۔طالبان رجیم کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔۔۔
جبکہ متعدد ممالک نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدود یا معطل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان کی انتہا پسند حکمتِ عملی افغانستان کو عالمی برادری سے مزید دور دھکیل رہی ہے ۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دنیا بھر میں افغان سفارت خانوں کی بندش میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد اب جاپان نے بھی افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، جو طالبان رجیم کی سفارتی ناکامی ہے ۔افغان جریدے کابل ٹائمز نے جاپان میں افغان سفارت خانے کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 31 جنوری 2026 سے سفارت خانے میں تمام سیاسی اور اقتصادی امور معطل کر دیئے جائیں گے ،افغان جریدے آموکے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے بھی انکار کر دیا ہے ۔