سپریم کورٹ سے 79کروڑ لےدوبارہ سرمایہ کاری میں لگائیں:آئینی عدالت

سپریم کورٹ سے 79کروڑ لےدوبارہ سرمایہ کاری میں لگائیں:آئینی عدالت

پچھلے سال 4 ستمبر کو ٹریژری بلز میں آخری سرمایہ کاری ،عدالتی حکم کے بغیر دوبارہ ممکن نہ تھی:نیشنل بینک چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے کی رقم دوبارہ سرمایہ کاری کیلئے لگانے کا حکم جاری کردیا، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایس بی کمپلیکس اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کاحکم نامہ جاری کیا، جس میں وفاقی آئینی عدالت نے رقم نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ٹریژری بلز میں دوبارہ لگانے کی ہدایت کی ہے ،وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے رجسٹرار کو فوری اقدامات کا حکم دے دیا،نیشنل بینک حکام کاکہناتھا کہ عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہ تھی،رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بلز میں کی گئی تھی،یہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہو چکی تھی،وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں