لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس موجودگی کی پھر تصدیق
لاہور(آئی این پی )لاہور کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی موجودگی کی دوبارہ تصدیق ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو کیلئے جاری مہموں کے باوجود وائرس کی سرگرمی ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ۔ 2025 کے آخر میں جمع کیے گئے سیوریج سیمپلز میں وائرس مثبت پایا گیا۔پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق آئوٹ فال روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں سے جمع کیے گئے سیمپلز میں سے ہوئی، جبکہ ملتان روڈ اور محمود بوٹی کے سیمپلز میں وائرس موجود نہیں تھا۔ماہرین کے مطابق یہ سیمپلز معمول کی نگرانی کے تحت لاہور کے سیوریج نیٹ ورک سے جمع کیے گئے تاکہ شہر میں پولیو وائرس کی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جا سکے ۔