منکی پاکس کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری، صوبوں سے تفصیل طلب

منکی پاکس کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری، صوبوں سے تفصیل طلب

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسزپر قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا۔

تمام صوبوں کو فوری اور مکمل رپورٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے منکی پاکس کیسز کی تفصیلات بروقت فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ایم پاکس کے 57 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مریضوں کا ڈیٹا بین الاقوامی صحت ضوابط کے تحت طلب کیا گیا ہے ، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ہسپتال ڈیٹا بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں