یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے ایئرپورٹس بند
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کے ڈرون حملوں کے بعد ماسکو کے چار میں سے تین ایئر پورٹس اتوار کو عارضی طور پر بند کر دئیے گئے، جس سے ونوکووو، دوموڈیدوو اور ژوکووسکی ایئرپورٹس پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
روسی فضائی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام پرواز کی حفاظت کے لیے ضروری تھا۔ بعد میں ایئرپورٹس جزوی طور پر دوبارہ کھول دئیے گئے ۔ ماسکو میئر نے بتایا کہ روسی فضائی دفاع نے کم از کم 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔