روحیل محمد اسٹاک ایکسچینج کے نئے چیئرمین مقرر
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں قیادت کی تبدیلی عمل میں آگئی جہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں روحیل محمد کو متفقہ طور پر نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ۔
پی ایس ایکس کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جو 5 جنوری 2026ء کو منعقد ہوا۔ انتظامیہ کے خط میں بتایا گیا کہ روحیل محمد کا انتخاب سابق چیئرمین ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اسامی پر کیا گیا ۔ پی ایس ایکس بورڈ نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی خدمات کے اعتراف اور یاد کو زندہ رکھنے کیلئے اسٹاک ایکسچینج کے آڈیٹوریم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔