جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا کامودی کیخلاف احتجاج
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے دہلی فسادات کیس میں گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ لیڈروں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف۔۔۔
یونیورسٹی کیمپس میں طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ طلبا نے ‘‘مودی ،شاہ تیری قبر کھدے گی ’’ جیسے نعرے لگائے ۔ یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کی صدر ادیتی مشرا نے کہا ہر سال طلبا کیمپس میں 5 جنوری 2020کو ہونے والے تشدد کی مذمت کیلئے احتجاج کرتے ہیں۔ طلبا کے نعرے نظریاتی تھے ۔ یہ کسی پر ذاتی طور پر حملہ نہیں ۔