مادورو گرفتاری آپریشن:وینزویلا اور کیوبا کے 55 فوجی ہلاک ہونیکی تصدیق
کراکس،واشنگٹن(اے ایف پی) وینز ویلین صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کیلئے امریکی آپریشن کے دوران وینزویلا اور کیو با کے 55 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
وینزویلا کی فوج کے مطابق حملے میں اس کے 23 اہلکار مارے گئے ، جبکہ کیوبا نے 32 فوجیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم حکام نے زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی ۔ادھر وینزویلا صدارتی محل کے اوپر ڈرونز کی پرواز کے بعد فورسز نے فائرنگ کی ،حکام نے کہا حالات قابو میں ہیں ،یہ واقعہ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کی حلف برداری کے کچھ گھنٹوں بعد پیش آیا۔