ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع

 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع

پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دئیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دئیے ہیں۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

مجوزہ شیڈول کیمطابق آسٹریلیا کی ٹیم 26 اور 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے گئے پلانز کے تحت ایک تجویز یہ ہے کہ 2 میچز لگاتار کھیلے جائیں اور تیسرے میچ میں ایک دن کا وقفہ ہوگا۔دوسرے پلان کے تحت تینوں میچز ایک ایک دن کے وقفے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ تیسرا پلان ایک میچ کے بعد دو میچز لگاتار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی رضامندی کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پی ایس ایل کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھی پاکستان آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں