آذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل نہ ہونیکا اعلان

آذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل نہ ہونیکا اعلان

آئی ایس ایف کے حوالے سے سوالنامہ ٹرمپ انتظامیہ کو دیدیا:الہام علیوف

باکو(دنیا مانیٹر نگ )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر بشمول غزہ کسی بھی امن مشن میں فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان نے غزہ میں مجوزہ امن فورس (آئی ایس ایف) کے حوالے سے 20 سے زائد سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ تیار کر کے امریکی حکام کو دیا ہے ، میں آذربائیجان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی میں شرکت پر غور نہیں کر رہا۔دوسری جانب ایک مسلم ملک کے سفارتکار نے کہا صرف واضح اختیارات کی حامل ایک عالمی فورس ہی غزہ میں نسل کشی کو روک سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں