27ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 17جنوری سے آغاز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں 17 سے 19 جنوری تک 27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 منعقد کیا جائے گا جو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک روشن اور نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا جا رہا ہے ۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کا ایک اہم اور باوقار عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ ہے ، جس میں پہلی مرتبہ ملک کا مکمل ٹیک، آئی ٹی اور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔