غزہ :جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ، 5بچوں سمیت 9 شہید

غزہ :جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ، 5بچوں سمیت 9 شہید

حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا:لبنانی فوج مناسب موقع ، منصوبہ بندی کے بعد غزہ میں فوج تعینات کرنے کیلئے تیار :سپین

غزہ (اے ایف پی)جنگ بندی کے باوجود جمعرات کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5بچوں سمیت 9 افراد شہید ہو گئے ۔جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر ڈرون حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد جان سے گئے ۔ خان یونس میں ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچوں سمیت 4 افراد مارے گئے اور تین زخمی ہوئے ۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب11 سالہ بچی شہید ہوئی ۔ حماس نے حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ۔لبنانی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ،اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیرمسلح کیا جانا ضروری ہے ۔ سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں امن قائم رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ اقدام اس وقت ہوگا جب مناسب موقع اور منصوبہ بندی سامنے آئے ۔یو این ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا انروا جلد انقرہ میں دفتر کھولے گی،ترکیہ کی حکومت کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں