چین،والدین کا بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنیکا انوکھا طریقہ

چین،والدین کا بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنیکا انوکھا طریقہ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں والدین اپنے بچوں کو شادی کے لیے راضی کرنے کے واسطے اے آئی ویڈیو کا سہارا لینے لگ گئے ۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویِن (ٹِک ٹاک کا چینی ورژن) اور ویئبو جیسے چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر اے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ ان ویڈیوز میں ایسے بوڑھے افراد دِکھائے گئے ہیں جو اس بات پر پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کی بات نہیں سنی اور جوانی میں شادی نہیں کی۔ایک وائرل ویڈیو میں اے آئی سے بنائی گئی 58 سالہ خاتون کو دِکھایا گیا ہے جو ہسپتال میں اکیلی بیٹھی ہیں جبکہ پڑوس میں موجود دیگر مریضوں کا خیال ان کے گھر والے رکھ رہے ہیں۔ایک اور کلپ میں 56 سالہ خاتون کو دِکھایا گیا ہے جو اس بات پر پشیمانی کا اظہار کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کے شادی کرنے کے مشورے کو نظر انداز کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں