پہلا ہانگ کانگ کنونشن کمپلائنٹ شپ ری سائیکلنگ یارڈفعال

پہلا ہانگ کانگ کنونشن کمپلائنٹ شپ ری سائیکلنگ یارڈفعال

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی میری ٹائم تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں ملک کا پہلا ہانگ کانگ کنونشن کمپلائنٹ شپ ری سائیکلنگ یارڈ باضابطہ طور پر فعال ہو گیا۔

اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور میری ٹائم شعبے میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گڈانی ماضی میں دنیا کے بڑے شپ بریکنگ مراکز میں شمار ہوتا تھا،تاہم وقت کے ساتھ یہ صنعت زوال کا شکار ہوئی، اب حکومت نے شپ بریکنگ کے شعبے کو دوبارہ زندہ کرنے کا عملی آغاز کر دیا ہے اور تمام بین الاقوامی معیار کے مطابق اس صنعت کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پرانے طرزِ فکر اور روایتی طریقوں کے ساتھ عالمی منڈی میں مقابلہ ممکن نہیں، اس لیے جدید، محفوظ اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانا ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں