لڑکیوں کو شادی کی پیشکش ملنا بڑی کامیابی بنا دیا گیا ہے :بشری انصاری
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں رشتے کی پیشکش پر لڑکیاں ایسے خوش ہوتی ہیں جیسے وہ زمین پر بوجھ ہوں۔
بشری انصاری نے اپنی یوٹیوب وی لاگ میں کہا کہ عام طور پر لڑکیاں اس خیال سے ہی خوش ہو جاتی ہیں کوئی ان سے محبت کرتا ہے ۔ لڑکیاں، بشمول میں خود، محبت میں جلد مبتلا ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دھوکے ملنے کے رجحان میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں لڑکیوں کیلئے شادی کی پیشکش مل جانا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور مقصد بنا دیا گیا ہے ۔