دیپیکا، عالیہ بھٹ،شردھا کپور کی متنازعہ تصاویر وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی اداکاراؤں کی ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہوں نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی چند تصاویر مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں تینوں اداکاراؤں کو پارٹی کے ماحول میں دیکھا جاسکتا ہے ، جہاں شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کے مناظر نمایاں ہیں۔ ایک تصویر میں دیپیکا پڈوکون سگریٹ پیتی ہوئی دھوئیں کے حلقے بناتی دکھائی دے رہی ہیں اور شردھا کپور ہاتھ میں شراب کا گلاس تھامے کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ بیٹھی عالیہ بھٹ نشے میں لگ رہی ہیں ۔ یہی مناظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔