تعمیرات وکان کنی کی مشینری کی در آمدات میں 59فیصداضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی ملکی در آمدات میں نومبر 2025 کے دوران 59.78فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.7ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2024 میں تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی ملکی در آمدات کا حجم 9.2 ملین ڈالر تھا ۔ اس طرح نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 کے دوران تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی در آمدات میں 5.5ملین ڈالر یعنی 59.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔