اسٹاک ایکسچینج:پرافٹ ٹیکنگ سے ریکارڈتیزی کا زور ٹوٹ گیا

اسٹاک ایکسچینج:پرافٹ ٹیکنگ سے ریکارڈتیزی کا زور ٹوٹ گیا

975پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای100انڈیکس 185543پر بند 43کروڑ سے زائد حصص کے سودے طے ، کاروباری حجم8فیصد زائد رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ریکارڈ تیزی کی لہر بالآخر دم توڑ گئی۔ دوران ٹریڈنگ 100 بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے کے بعد اتارچڑھاؤ سے مندی کی لپیٹ میں بند ہوا۔ کاروبار کا آغاز 950 پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 86 ہزار 998 پوائنٹس کی سطح سے ہوا اور جلد ہی انڈیکس برق انداز سے 1 لاکھ87 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ،تاہم دوران ٹریڈنگ بلو چپ کمپنیوں کے شیئرز کی آف لوڈنگ سے انڈیکس کی ریکارڈ رفتار ہچکھولے کھانے لگی اور انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار ، 1 لاکھ 86 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں سے گر کر1 لاکھ 85 ہزار 199 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا، تاہم نچلی سطح پر آنے سے سرمایہ کار دوبارہ متحرک ہوئے اور انڈیکس نے یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ رفتار سے 1 لاکھ 87 ہزار 905 پوائنٹس کا ریکارڈ لیول چھولیا۔

تاہم اختتامی لمحات میں ٹیکنیکل کریکشن اور پرافٹ ٹیکنگ سے انڈیکس دوبارہ مندی کا شکار ہوا۔اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کی کمی سے 185543 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 479.10پوائنٹس کی کمی سے 56998.00پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 234.71پوائنٹس کی کمی سے 110883.95پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2323پوائنٹس کی کمی سے 261472پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 8فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 43کروڑ 39لاکھ 86ہزار 051 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں