پہلے میں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی:عینا آصف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں اپنی عمر اور ذاتی ترقی کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی۔
عینا آصف نے کہا کہ اب جب میری عمر 17 سال ہو گئی ہے ، تو میں اپنی عمر کی لگتی ہوں لیکن پہلے میں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی، بچپن میں جب میں اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ بیٹھتی، تو مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی عمر کی نہیں لگتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ لوگ نوجوان افراد کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ، چاہے وہ معقول بات کریں۔