سابق ہیروز کی ماں کا کردار ادا کرنا مشکل ہوتا:زینب قیوم

سابق ہیروز کی ماں کا کردار ادا کرنا مشکل ہوتا:زینب قیوم

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و میزبان زینب قیوم نے اپنے آن سکرین سابق ہیروز کی ماں کا کردار ادا کرنے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کردار کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ایک شو میں دورانِ گفتگو اداکارہ نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اتنی لالچی ہوں کہ فیصل قریشی یا ہمایوں سعید جیسے اداکاروں کی ماں کا کردار قبول کر لیتی ہوں؟ یا پھر میں کام کے انتخاب کا معیار کیا رکھتی ہوں؟۔زینب قیوم کے مطابق بہت کم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ماضی کے آن سکرین ہیروز کی ماں کا کردار نبھانا کس قدر مشکل اور چیلنجنگ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا شوق اور جنون ہے اور میں ہر سین اس جذبے کے ساتھ ادا کرتی ہوں جیسے یہ میرا پہلا یا آخری سین ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں