پاکستان آئیڈل تک پہنچے والے نبیل اور تراب کی کہانی

پاکستان آئیڈل تک پہنچے والے نبیل اور تراب کی کہانی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان آئیڈل میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والے امیدوار نبیل عباس اور تراب نفیس نے شو تک پہنچنے کی کہانیاں سنا دیں۔

تراب نفیس کا کہنا تھا کہ میرے والد استاد نفیس خان ستار نواز ہیں، والدہ پرائیویٹ سکول میں میوزک ٹیچر ہیں بچپن سے ہی گھر میں موسیقی سنی اور وہی سن سن کر میں نے یہ سب سیکھا ہے ۔ نبیل نے بتایا کہ ملتان میں کام کرتا ہوں، ملتان سے ڈیرہ غازی خان واپس آتے ہوئے باس نے کہا کہ ‘آج تم گھر کیوں جارہے ہو صبح پاکستان آئیڈل آرہا ہے ،آدھا سفر طے کرلیا تھا، پر باس نے کہا کہ ہم ڈی جی خان چل رہے ہیں لیکن آپ نے واپس ملتان پہنچنا ہے ۔ نبیل کا کہنا تھا کہ میں ساری رات سوچتا رہا کہ صبح کیا گاؤں گا، کوئی تیاری بھی نہیں ہے ۔ لیکن میں صبح وہاں پہنچا لائنیں لگی ہوئی تھیں پھر ہم بھی لگ گئے لائن میں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں