اسٹاک ایکسچینج:کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند سطح پر
کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی )سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک ایکسچینج نے مسلسل نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے متعدد اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے ۔
مارکیٹ کی مجموعی کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوتے ہوئے 20 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ۔اسٹیٹ بینک کی رواں ماہ میں آنے والی مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقعات، مہنگائی میں کمی، روپے کے استحکام اور غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا رجحان غالب ہے ، اسی وجہ سے پی ایس ایکس کی مجموعی کیپٹلائزیشن ڈالرز میں بھی نمایاں بہتری کے ساتھ ساڑھے 7 سال بعد 74ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جو عالمی سطح پر مارکیٹ کی قدر میں نمایاں بحالی کو ظاہر کرتی ہے ۔ ریڈی مارکیٹ میں کاروبار کی مالیت 85 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ 20 سال کی بلند ترین سطح ہے ۔