انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.10 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے نے سال 2026 کا آغاز مثبت انداز میں کیا تھا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے یا 0.02 فیصد کی بہتری سے 280.11 روپے پر بند ہواتھا۔