دسمبر میں 60ہزار ٹن کینو برآمد، 2 کروڑ 90لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل
نورپور تھل (آن لائن)سرگودھا چیمبر کے سابق صدر چوہدری شعیب احمد بسرا نے کہا ہے کہ دسمبر میں 2 ہزار 381 کنٹینرز کے ذریعے 60 ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا جس سے ملک کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کا زرِمبادلہ حاصل ہوا۔
چوہدری شعیب احمد بسرا نے سرگودھا کی سوغات کینو کی برآمدات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دسم میں سمندری راستے کے ذریعے 1 ہزار 650 کنٹینرز جبکہ زمینی راستے (بائی روڈ) سے 730 کنٹینرز کینو برآمد کیا گیا۔