ننکانہ صاحب :سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،2 منشیات فروش ہلاک

 ننکانہ صاحب :سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،2 منشیات فروش ہلاک

پولیس نے شاہکوٹ میں موٹرسائیکل سواروں کو روکا، ملزموں نے فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں ملک نواز اور قیصر جٹ مارے گئے ، 3ساتھی موقع سے فرار

ننکانہ صاحب (خبر نگار)سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک، 3 فرارہو گئے ۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ننکانہ صاحب کی ٹیم نے پولیس تھانہ صدر شاہکوٹ کے علاقے نظام پورہ دیوا سنگھ موڑ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچے تو انہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر سی سی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ہلاک ملزموں کی شناخت ملک نواز سکنہ گلستان کالونی شاہکوٹ اور قیصر جٹ سکنہ کوٹلہ خورد سانگلہ ہل حال مقیم کھرڑیانوالہ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اورفرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں