دسمبر میں 9 چور گینگ گرفتار ، 37 موٹر سائیکلیں برآ مد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے دسمبر کے دوران 9 موٹرسائیکل چورگینگ کے 18ملزموں کو گرفتار کر کے 37 موٹرسائیکلیں ،1لاکھ90ہزارروپے برآمد کر لئے ، گرفتارگینگ کے کارندوں میں ہاشم ،سنیل ،محسن ،فرمان ،رضوان ،تنویر وغیرہ شامل ہیں ۔
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے دسمبر کے دوران 9 موٹرسائیکل چورگینگ کے 18ملزموں کو گرفتار کر کے 37 موٹرسائیکلیں ،1لاکھ90ہزارروپے برآمد کر لئے ، گرفتارگینگ کے کارندوں میں ہاشم ،سنیل ،محسن ،فرمان ،رضوان ،تنویر وغیرہ شامل ہیں ۔ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار،ہیومن ریسورس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کیا ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ گلی محلوں ،بازاروں میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے تالے توڑ کر چوری کرتے۔گرفتار ملزموں اور مالِ مسروقہ متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ۔