مخالفین نے صلح کے بہانے گھر بلا کر نوجوان کو قتل کر دیا

 مخالفین نے صلح کے بہانے گھر بلا کر نوجوان کو قتل کر دیا

رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں عاطف کو گولیاں ماری گئیں ملزم موقع سے فرار ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی میں مخالفین نے صلح کے بہانے گھر بلا کر 18سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں مخالفین نے 18سالہ عاطف کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور اس  پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں