گھروں میں کام کرنے والی لڑکی ٹرین تلے آکر جاں بحق
ہلوکی میں 14سالہ نیلم اپنی والدہ نورین کے ہمراہ مزدوری کیلئے جارہی تھی ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی،لاش لواحقین کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں 14سالہ لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہلوکی کی رہائشی 14سالہ نیلم اپنی والدہ نورین کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کرنے جا رہی تھی، اس دوران نیلم قریبی دکان سے سامان لینے کیلئے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور بعدازاں تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی۔