وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ، فونز، گاڑیوں سے محروم
عابدڈیڑھ لاکھ، عمار 1لاکھ 40ہزار، مرتضیٰ سوا لاکھ، مظہر سے 1لاکھ20ہزار چھن گئے شاہدرہ،مغلپورہ سے گاڑیاں ، ملت پارک ،چوہنگ، شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز لوٹ لئے گئے ،3موٹرسائیکلیں اور 2گاڑیاں چوری ہوگئیں۔ ڈاکوئوں نے ڈیفنس میں عابد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں عمار سے 1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں مرتضیٰ سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں مظہر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لوئر مال میں سفیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔چور شاہدرہ ٹائون اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ،چوہنگ اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں لیکر رفوچکر ہوگئے ۔