شام :برطانیہ اور فرانس کا داعش کے ٹھکانے پر مشترکہ حملہ

شام :برطانیہ اور فرانس کا داعش  کے ٹھکانے پر مشترکہ حملہ

دمشق(اے ایف پی)برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ رائل ایئر فورس کے ٹائیفون جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو پر فرانسیسی طیاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔

داعش نے اس ٹھکانے میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کیا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن کامیاب رہا اور دہشت گرد گروہ کے ہتھیار تباہ کر دئیے گئے۔ کارروائی میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے اب بھی 5ہزارسے 7ہزار جنگجو موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں