ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیاگیا

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری  کو او ایس ڈی بنا دیاگیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ21کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا،جس کے مطابق جج زیبا چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی بنایا جاتا ہے ، زیبا چودھری بینکنگ کی خصوصی عدالت میں جج تعینات تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں