جنید اکبر ، اسد قیصر کا دورہ لاہور ، مقامی قیادت کو اطلاع نہ دی

جنید اکبر ، اسد قیصر کا دورہ لاہور ، مقامی قیادت کو اطلاع نہ دی

دونوں تاجر سلمان حسیب کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے ، کھوسہ نے استقبال کیا لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں، محمود اچکزئی بھی 9جنوری کو لاہور آئیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چودھری کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے ہیں۔سلمان حسیب چودھری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں کا استقبال سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کیا،اس موقع پر اسد قیصر اور جنید اکبر نے لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو اس دورے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ مقامی قیادت کو بلایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی 9، 10 اور 11 جنوری کو لاہور آئیں گے ،ان کے دورے کا مقصد تحریک چلانے کے لیے مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں