کراچی:مسافر کو مکمل کاغذات کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا
کراچی (آئی این پی)کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو مکمل کاغذات ہونے کے باوجود سفر سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان جانے والے نوجوان کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکمل کاغذات کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا۔نوجوان نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے اجازت کے عوض 2لاکھ رشوت طلب کی تھی ، 3 دسمبر کو آف لوڈ کیا گیا، ویزاختم ہونے والا ہے محسن نقوی نوٹس لیں۔یاد رہے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی امیگریشن کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ۔