قومی ہیرو کی 12 ویں برسی منائی گئی

قومی ہیرو کی 12 ویں برسی منائی گئی

پشاور(اے پی پی) قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 12ویں برسی گزشتہ روز (منگل کو) منائی گئی۔6 جنوری 2014 کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بناکر 200سے زائد طلباکی جانیں بچائیں ۔

15سالہ اعتزاز حسن نے خودکش حملہ آور کو سکول کے مرکزی دروازے پر سکول میں داخل ہونے سے روکااور اپنی جان قربان کردی۔ان کی اس غیرمعمولی بہادری سے سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی تھی اور پوری قوم نے ان کی جرات و قربانی کو سراہا۔ اس عظیم قربانی پر اعتزازحسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں