قصور: چرچ کی بے حرمتی کرنے والا گرفتار
قصور (خبرنگار) کوٹ رادھاکشن کے علاقے میں چرچ کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو 6 گھنٹوں کے قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ہیلپ لائن 15 پر صبح پونے 9 بجے کال موصول ہوئی کہ گھنیکے میں نامعلوم ملزموں نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور مقدس کتاب کے اوراق پھاڑ دیئے ،اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق، ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر اور تین ایس ایچ اوز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے چھ گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد کوٹ رادھاکشن کے رہائشی ملزم اللہ رکھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جس نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے ۔