شہزاد اقبال اوگرا میں ممبرگیس مقرر
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی حکومت نے شہزاد اقبال کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)میں ممبرگیس مقرر کر دیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق شہزاد اقبال پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 25 سالہ طویل ریگولیٹری اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں، اس تقرری سے قبل وہ اوگرا میں سینئر قیادتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے گیس کی ترسیل و تقسیم، ٹیرف کے تعین، ان اکاؤنٹڈ فار گیس (یو ایف جی)، صارفین کے تحفظ اور گیس یوٹیلیٹیز سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی جیسے اہم امور کی نگرانی کی۔ ترجمان نے کہا کہ ان کی تقرری سے توقع ہے کہ اوگرا کی گیس سیکٹر میں ریگولیٹری نگرانی مزید موثر ہوگی ،خصوصا ًایسے وقت میں جب شعبہ رسد کے انتظام، انفراسٹرکچر کی کارکردگی، قیمتوں میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد سے متعلق چیلنجز سے دوچار ہے ۔