کرپشن کیس ، مونس الٰہی کے اثاثے ضبط کرنے پر نیب سے جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم مونس الٰہی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت کے جج رانا محمد عارف نے ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت میں نئے ملزم سلمان احمد سے متعلق نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرا دیا ۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی ۔