3 روزہ دورے پر آج لاہور آئینگے

  3 روزہ دورے پر آج لاہور آئینگے

لاہور (سیاسی نمائندہ )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 3 روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے ۔

 جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے دوران مختلف مذہبی، تنظیمی اور جماعتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ،کل11 جنوری کی صبح 10 بجے مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ میں تعزیتی اجتماع اور مدارس کنونشن سے اور بعد از نمازِ ظہر جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ میں ختمِ بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ پرسوں 12 جنوری کو بعد از نمازِ ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے ، جس میں جماعتی کارکنوں اور میڈیا سے وابستہ افراد شرکت کریں گے ۔ترجمان کے مطابق دورہ لاہور کے دوران مولانا فضل الرحمن علما کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی ورکرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمن، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں